آن لائن گیم میں بھاری رقم ہارنے پر پیٹرولنگ پولیس اہلکار نے خودکشی کرلی

وہاڑی: (دنیا نیوز) مبینہ طور پر آن لائن گیم میں بھاری رقم ہارنے کے بعد ذہنی دباؤ کا شکار پیٹرولنگ پولیس کے کانسٹیبل نے سرکاری بندوق سے خود کو گولی مار لی۔

پولیس کے مطابق کانسٹیبل علی حسن ڈوگر پیٹرولنگ چیک پوسٹ پکھی موڑ پر بطور محرر تعینات تھا، جس نے مبینہ طور پر سرکاری اسلحے سے خود کو گولی ماری۔

پولیس کا کہنا ہے کہ علی حسن ایک عرصے سے آن لائن گیم کھیل رہا تھا اور مبینہ طور پر گیم میں بھاری رقم ہارنے کے باعث ذہنی دباؤ کا شکار تھا۔

ذرائع کے مطابق کانسٹیبل نے اپنی تنخواہ سمیت عزیز و اقارب سے ادھار لی گئی رقم بھی مبینہ طور پر آن لائن گیم میں ہار دی تھی۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس حکام موقع پر پہنچ گئے۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...