ریتیک روشن کے بیٹے ہریہان روشن کی موسیقی کی دنیا میں انٹری، پہلا گانا ریلیز
ممبئی: (ویب ڈیسک)نامور بھارتی اداکار ریتیک روشن اور ان کی سابقہ اہلیہ سوزین خان کے بڑے بیٹے ہریہان روشن نے بالی ووڈ میں اداکاری کے بجائے موسیقی کو بطور کیریئر منتخب کرتے ہوئے اپنا پہلا انگریزی گانا ریلیز کردیا۔
ہریہان روشن کا یہ قدم روشن خاندان کی دیرینہ میوزیکل لیگیسی کا تسلسل قرار دیا جارہا ہے، جس میں ان کے پردادا معروف موسیقار پردوش روشن اور دادا کے بھائی راجیش روشن بھی شامل ہیں۔
ریتیک روشن نے بیٹے کے پہلے گانے ’’دِس ہیونلی پلیس‘‘ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ہریہان بصیرت اور دانائی کے ساتھ پیدا ہوئے ہیں اور انہیں اپنے بیٹے کی صلاحیتوں پر مکمل بھروسہ ہے۔
ہریہان کی والدہ سوزین خان نے بھی بیٹے کے پہلے گانے پر جذباتی انداز میں محبت کا اظہار کیا۔
ریتیک روشن کی ساتھی اداکارہ و گلوکارہ صبا آزاد، ارسلان گونی، راکیش روشن اور سنینا روشن سمیت دیگر اہل خانہ اور قریبی شخصیات نے بھی ہریہان کے پہلے گانے پر فخر کا اظہار کرتے ہوئے انہیں مبارکباد دی۔
روشن خاندان کے فنّی پس منظر کو دیکھتے ہوئے ہریہان کا موسیقی کے شعبے میں کیریئر کا انتخاب بالی ووڈ میں ایک نئے روشن کی موسیقی کے سفر کے آغاز کے طور پر دیکھا جارہا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments