کراچی: زہریلی دوائی کھانے سے خاتون جاں بحق، گولی لگنے سے لڑکی زخمی

کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد میں زہریلی دوائی کھانے سے خاتون جاں بحق ہو گئی جبکہ ایک دوسرے واقعے میں گولی لگنے سے لڑکی کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

پولیس کے مطابق گلشن اقبال بلاک 1 موچی موڑ کے قریب زہریلی دوائی کھانے سے خاتون جاں بحق ہوئی، خاتون کی شناخت 28 سالہ عالیہ زوجہ رشید کے نام سے ہوئی، واقعہ خودکشی کا شاخسانہ ہے جس کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

ایک دوسرے واقعے میں ملیر الفلاح سوسائٹی کے قریب گھر میں گولی لگنے سے لڑکی زخمی ہوگئی، واقعہ گھر کے اندر نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے پیش آیا، زخمی لڑکی کی شناخت 15 سالہ ضحٰی کے نام سے ہوئی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...