کراچی کے مختلف علاقوں میں دو گھنٹے کے دوران 4 افراد جاں بحق
کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے مختلف علاقوں میں دوگھنٹے کے دوران 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔
اورنگی ٹاؤن مومن آباد میں چھری کے وار سے ایک شخص کو قتل کر دیا گیا، نیو کراچی سیکٹر11 ایف میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوا، فیڈرل بی ایریا بلاک 13 میں بھی فائرنگ سے نوجوان جان سے گیا۔
گلشن اقبال بلاک 10 میں فائرنگ کرکے 61 سالہ شخص کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا، واقعات کی اطلاعات پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments