کھلاڑیوں پر مکمل اعتماد، ایجبسٹن ٹیسٹ میں اچھا پرفارم کریں گے:ہیڈ کوچ

برمنگھم:(دنیا نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے کہا ہے کہ انہیں قومی ٹیم کے تمام کھلاڑیوں پر مکمل اعتماد ہے، نئے کھلاڑی بھی ٹیم میں اچھی طرح ایڈجسٹ ہو گئے ہیں اور امید ہے کہ پاکستان ایجبسٹن ٹیسٹ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مائیک ہیسن کا کہنا تھا کہ ٹیم میں شامل نئے کھلاڑیوں میں صلاحیت موجود ہے اور وہ انہیں بھرپور سپورٹ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ بعض کھلاڑیوں کو ان کے ٹیم کے ساتھ آنے سے پہلے ہی واپس بھیجا جا چکا تھا، اس لیے ان کی واپسی کے معاملے پر وہ کوئی تبصرہ نہیں کر سکتے۔

خیال رہے پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کا تیسرا اور آخری میچ 9 ستمبر سے ایجبسٹن کرکٹ گراؤنڈ، برمنگھم میں کھیلا جائے گا۔

دوسری جانب انگلینڈ کو سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...