آبنائے ہرمز کا مشن: ایران کا امریکا کا ساتھ دینے پر جنوبی کوریا کے مفادات کو نشانہ بنانے کا خدشہ
تہران: (دنیا نیوز) ایرانی تجزیہ کار نے کہا ہے کہ اگر جنوبی کوریا آبنائے ہرمز کے مشن میں امریکا کیساتھ شامل ہوا تو ایران اس کے مفادات کو نشانہ بنا سکتا ہے۔
قطری نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے ایرانی تجزیہ کار پروفیسر محمد مرندی کا کہنا تھا اگر جنوبی کوریا ایران کے خلاف امریکا کی قیادت میں جاری جنگ میں شامل ہوتا ہے تو ایران جنوبی کوریا کو دشمن تصور کرے گا اور خلیج کے مختلف علاقوں میں اس کے اقتصادی اور فوجی مفادات کو نشانہ بنا سکتا ہے۔
آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کی آزادانہ آمدورفت یقینی بنانے کی کوششوں میں جنوبی کوریا کی شرکت خطے میں اس کے مفادات کو ایرانی جوابی کارروائی کے خطرے سے دوچار کر دے گی۔
جنوبی کوریا کی ممکنہ شمولیت سے جنگ کے نتائج پر کوئی بڑا فیصلہ کن اثر پڑنے کا امکان نہیں، ایک یا دو بحری جہاز آخر کیا کر لیں گے؟ یہ بے وقوفی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments