غزہ میں 70 بچوں سمیت 100 فلسطینی شہدا کی اجتماعی نماز جنازہ ادا، سپرد خاک

غزہ: (دنیا نیوز) غزہ کی پٹی میں 70 بچوں سمیت 100 فلسطینی شہدا کو اجتماعی نماز جنازہ کے بعد سپرد خاک کردیا گیا۔

غزہ میں اسرائیلی جنگ کے دوران تباہ ہونے والے گھروں کے ملبے سے حالیہ دنوں میں نکالی گئی 100 فلسطینیوں کی میتوں کی غزہ سٹی کے علاقے زیتون میں اجتماعی نماز جنازہ ادا کی گئی، جن میں 70 بچے بھی شامل تھے۔

جنازے میں متاثرہ خاندانوں کے افراد سمیت ہزاروں فلسطینیوں، سماجی اور سیاسی شخصیات نے شرکت کی، میتوں اور انسانی باقیات کو تباہ شدہ گھروں کے ملبے کے قریب ایک مقام پر رکھا گیا اور ان پر فلسطینی پرچم لپیٹے گئے۔

جنازے کے موقع پر غزہ سول ڈیفنس کے اہلکاروں، متاثرہ خاندانوں کے نمائندوں اور دیگر سماجی شخصیات نے تعزیتی اور یادگاری خطاب بھی کئے۔

نماز جنازہ کے بعد میتوں اور باقیات کو زیتون کے علاقے میں واقع الاحلی قبرستان میں دفن کیا گیا، امدادی ٹیمیں بمباری سے تباہ علاقوں میں ملبے سے اب تک تقریباً 900 لاشیں نکال چکی ہیں۔

غزہ کی پٹی میں 9 ہزار کے قریب فلسطینیوں کی لاشیں اب تک مختلف مقامات پر ملبے تلے دبی ہوئی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...