نئے صوبے بننے چاہئیں، باؤنڈری کا تعین عوام کرے گی: کیپٹن (ر) صفدر
چناب نگر: (دنیا نیوز) مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن (ر) صفدر نے کہا ہے کہ نئے صوبے بننے چاہئیں، ہزارہ صوبہ ہزارہ والوں کی مرضی سے بننا چاہئے۔
چناب نگر آمد کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیپٹن (ر) صفدر نے کہا کہ عوامی ریفرنڈم ضروری ہے، اسمبلیوں میں بازو مروڑ کر ووٹ لیا جاتا ہے، صوبوں کے فیصلوں میں سیاسی قیادت کو لازمی شامل کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ ہم صوبوں کے حق میں ہیں، مگر باؤنڈری کا تعین عوام کرے گی۔
کیپٹن (ر) صفدر نے واضح کیا کہ یہ میری ذاتی رائے ہے، ن لیگ کا موقف عطاء تارڑ، پرویز رشید، خواجہ آصف اور خواجہ سعد رفیق سے لیا جائے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments