مالا کنڈ میں فائرنگ سے سابق ویلج چیئرمین بھائی سمیت جاں بحق

مالاکنڈ:(دنیا نیوز) خیبر پختونخوا کے علاقے مالا کنڈ میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے سابق ویلج چیئرمین اور اس کے بھائی کو قتل کردیا۔

 لیویز حکام کے مطابق خونریزی کا واقعہ مٹکنی طوطہ کان میں  پیش آیا جہاں مسلح افراد نے  فائرنگ کرکے دونوں بھائیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

حکام کا کہنا تھا کہ واقعہ کی اطلاع ملنے پر لیویز اہلکار موقع پر پہنچ گئے جنہوں نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے دونوں مقتولین کی لاشیں مقامی  ہسپتال اپنی نگرانی میں منتقل کرائیں۔

واقعے کے بعد مقتولین کے لواحقین نے ہسپتال بٹ خیلہ کے سامنے لاشیں رکھ کر احتجاج کیا، مظاہرین نے مین روڈ مکمل طور پر بند کردی۔

دوسری جانب مظاہرین نے حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا کہ دونوں بھائیوں کے قتل میں ملوث ملزمان کو فوری گرفتار کرکے انصاف فراہم کیا جائے۔

لیویز حکام کا مزید کہنا تھا کہ واقعے کے محرکات اور ملزمان کی تلاش کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...