خلیجی خطے میں حملے فوری طور پر بند ہونے چاہئیں: ترک وزیر خارجہ
انقرہ: (دنیا نیوز) ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان نے کہا ہے کہ خلیجی خطے میں حملے فوری طور پر بند ہونے چاہئیں۔
حاقان فیدان کا کہنا تھا کہ حملے جنگ کے خاتمے کی کوششوں کو نقصان پہنچا رہے ہیں، ترکیہ ہمسایہ ملک ایران کے استحکام کو بھی اہمیت دیتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ اسلامی دنیا کیلئے مثبت پیغام ہے: ترک صدر
ترک وزیر خارجہ نے کہا کہ آبنائے ہرمز سے آزادانہ آمدورفت یقینی بنائی جائے، جنگ سے پہلے کی صورتحال بحال کی جانی چاہیے۔
حاقان فیدان کے مطابق ترکیہ تمام فریقین سے رابطے میں ہے اور مسئلے کے حل کی کوشش جاری ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments