پمز ایم سی ایچ سے نومولود چوری کی کوشش ناکام، دو خواتین اور لڑکی گرفتار

اسلام آباد:(دنیا نیوز) پمز ایم سی ایچ سے نومولود چوری کی کوشش ناکام بنا دی، دو خواتین اور نوعمر لڑکی کو گرفتار کرلیا گیا۔

وفاقی دارالحکومت کے مرکزی سرکاری ہسپتال پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) کے مادر اینڈ چائلڈ ہسپتال (ایم سی ایچ) سے نومولود بچے کو مبینہ طور پر چوری کرکے لے جانے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔

پمز سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ دو خواتین اور ان کے ہمراہ موجود ایک نوعمر لڑکی نومولود کو ایم سی ایچ جنرل وارڈ کے بیڈ نمبر 8 سے مبینہ طور پر اٹھا کر ہسپتال سے باہر لے جانے کی کوشش کر رہی تھیں۔

ذرائع کا کہنا تھا تینوں نے ہسپتال کے تین سکیورٹی سٹیشنز عبور کیے اور نومولود کو لے کر خارجی گیٹ تک پہنچ گئیں۔

دوسری جانب حکام نے کہا کہ  دونوں خواتین کے ساتھ موجود نوعمر لڑکی نے نومولود کو اٹھا رکھا تھا، خارجی گیٹ پر تعینات سکیورٹی گارڈ کی نومولود پر نظر پڑنے کے بعد صورتحال مشکوک محسوس ہوئی۔

مزید برآں سکیورٹی اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تینوں کو روک لیا اور نومولود کو بحفاظت بازیاب کرلیا گیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...