نئے انتظامی یونٹس وقت اور عوام کی ضرورت ہیں: سردار محمد یوسف

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا کہ نئے انتظامی یونٹس وقت اور عوام کی ضرورت ہیں۔

وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے اسلام آباد میں نئے صوبوں پر قومی مباحثے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہزارہ صوبے کیلئے قرارداد منظور ہو چکی، ہزارہ صوبہ تحریک کو تمام جماعتوں کی حمایت حاصل ہے۔

سردار محمد یوسف نے کہا کہ جب پاکستان بنا تو ساڑھے 3 کروڑ آبادی تھی، قیام پاکستان سے لے کر آج تک صرف 4 صوبے ہیں، آج جو مسائل ہیں وہ 60 سال پہلے نہیں تھے۔

وفاقی وزیر کا مزید کہنا ہے کہ آبادی کے ساتھ مسائل بڑھے، جب خاندان کے افراد بڑھ جائیں تو نئے مکان بنانے پڑتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...