ویمنز انڈر 19 ٹی ٹوئنٹی سہ ملکی سیریز کیلیے میچ آفیشلز کا اعلان

فیصل آباد: (دنیا نیوز) فیصل آباد میں 2 اکتوبر سے شروع ہونے والی پاکستان، بنگلہ دیش اور سری لنکا کی خواتین انڈر 19 ٹی ٹوئنٹی تین ملکی سیریز کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا گیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق دس میچوں پر مشتمل تین ملکی سیریز 2 سے 16 اکتوبر تک فیصل آباد میں کھیلی جائے گی، جس کے تمام میچز اقبال اسٹیڈیم میں ہوں گے۔

آئی سی سی انٹرنیشنل پینل آف امپائرز میں شامل سلیمہ امتیاز ٹورنامنٹ میں امپائرنگ کے فرائض انجام دیں گی۔ ان کے علاوہ عبدالمقیت، ذوالفقار جان، عمران جاوید اور طارق رشید بھی امپائرنگ پینل کا حصہ ہوں گے۔

ثانیہ اشرف، عافیہ امین اور نازیہ نذیر بھی ٹورنامنٹ کے دوران امپائرنگ کی ذمہ داریاں نبھائیں گی۔

سیریز کے پہلے پانچ میچز کے لیے بلال خلجی کو میچ ریفری مقرر کیا گیا ہے، وہ 2 سے 8 اکتوبر تک ذمہ داریاں انجام دیں گے۔ افتخار احمد آخری چار لیگ میچز کے علاوہ 16 اکتوبر کو ہونے والے فائنل میں میچ ریفری ہوں گے۔

تینوں ٹیمیں لیگ مرحلے میں ایک دوسرے کے خلاف کھیلیں گی، جس کے بعد ٹاپ دو ٹیمیں 16 اکتوبر کو فائنل میں آمنے سامنے ہوں گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...