ایران کسی معاہدے تک پہنچنا چاہتا ہے، جنگ کے خاتمہ کے قریب ہیں: ٹرمپ

واشنگٹن: (ویب ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی کیرولینا میں ایک انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ایک بار پھر دعویٰ کیا کہ ایران کسی معاہدے تک پہنچنا چاہتا ہے۔

ریپبلکن سینیٹ امیدوار مائیکل وہٹلی کی انتخابی مہم کے سلسلے میں گیسٹونیا میں خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ ہم جنگ کے خاتمے کے قریب ہیں۔ وہ ایک معاہدہ کرنا چاہتے ہیں، اب دیکھتے ہیں کہ آگے کیا ہوتا ہے۔

ٹرمپ کئی ماہ سے یہ مؤقف دہراتے آ رہے ہیں کہ ایران مذاکرات اور ممکنہ معاہدے کا خواہاں ہے۔ تاہم اس دوران امریکہ اور ایران کے درمیان ہونے والے متعدد رابطے اور مذاکرات کسی مستقل سمجھوتے پر منتج نہیں ہو سکے، جبکہ دونوں ممالک ایک دوسرے کے خلاف فوجی کارروائیاں بھی کرتے رہے ہیں۔

دوسری جانب جنگ اور آبنائے ہرمز میں کشیدگی کے باعث تیل، ایندھن اور دیگر اشیا کی قیمتوں میں اضافے پر امریکی ووٹروں کی تشویش بڑھ رہی ہے۔ نومبر میں ہونے والے وسط مدتی انتخابات سے قبل یہ صورتحال کئی ریپبلکن امیدواروں کے لیے سیاسی چیلنج بن چکی ہے۔

مبصرین کے مطابق بڑھتے معاشی دباؤ اور عوامی خدشات نے ٹرمپ انتظامیہ کو کم از کم عوامی سطح پر ایران کے ساتھ مذاکرات کی حمایت اور جنگ کے خاتمے کی بات کرنے پر آمادہ کیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...