نوجوانوں کواے آئی سمیت جدید ٹیکنالوجی کےعلوم سےآراستہ کرنا ناگزیر: احسن اقبال
اسلام آباد:(دنیا نیوز) وفاقی وزیرمنصوبہ بندی وترقی احسن اقبال نے کہا کہ نوجوانوں کواے آئی سمیت جدید ٹیکنالوجی کےعلوم سےآراستہ کرنا ہوگا۔
وفاقی دارالحکومت میں احسن اقبال کا تقریب سےخطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ٹیکنالوجی کےشعبےمیں تیزی سےآگےبڑھنا ہوگا۔
اُنہوں نے کہا کہ خواتین کا جدید شعبوں میں کردارادا کرنا خوش آئند ہے،میڈ ان پاکستان کی پراڈکٹس کوعالمی منڈیوں تک رسائی دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ نجی سیکٹرکا کردارمضبوط معیشت میں معاون ثابت ہوسکتا ہے، نوجوانوں کواے آئی سمیت جدید ٹیکنالوجی کےعلوم سےآراستہ کرنا ہوگا۔
دوسری جانب احسن اقبال نے کہا کہ علم اورتحقیق کو ٹیکنالوجی میں تبدیل کرنےکی صلاحیت حاصل کرنی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments