اوباڑو میں دوشیزہ کی موت خودکشی نہیں، قتل نکلی، بھائی کا اعتراف جرم
اوباڑو:(دنیا نیوز) سندھ کے علاقے اوباڑو میں 18 سالہ لڑکی کی موت کو خودکشی کا رنگ دینے کا واقعہ قتل ثابت ہو گیا۔
پولیس کے مطابق لانگھو کے علاقے میں مقتولہ ثمینہ کو اس کے بھائی اور چچازاد نے مبینہ طور پر غیرت کے نام پر قتل کیا اور واقعے کو خودکشی ظاہر کرنے کی کوشش کی۔
تفتیشی حکام کا کہنا تھا کہ واقعے کی تحقیقات کے دوران مقتولہ کے بھائی کو گرفتار کیا گیا، جس نے دوران تفتیش مبینہ طور پر اعتراف جرم کرلیا۔
دوسری جانب پولیس نے بتایا کہ واقعے میں ملوث مقتولہ کے چچازاد کا کردار بھی سامنے آیا ہے۔
واقعے کا مقدمہ اوباڑو تھانے میں سرکاری مدعیت میں درج کرلیا گیا ہے جب کہ مزید تفتیش جاری ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments