آئی سی سی نے 4 سینئر طالبان رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری 'پبلک' کر دیئے
دی ہیگ: (دنیا نیوز) انٹرنیشنل کرمنل کورٹ (آئی سی سی) نے افغانستان سے متعلق چار سینئر طالبان رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری سے سیل ہٹا دی۔
آئی سی سی کے مطابق ہبت اللہ اخونزادہ، عبدالحکیم حقانی، حبیب اللہ آغا اور ندا محمد ندیم کے وارنٹ گرفتاری پبلک کر دیئے گئے ہیں۔
ہبت اللہ اخونزادہ اور عبدالحکیم حقانی کے وارنٹ 8 جولائی 2025 جبکہ حبیب اللہ آغا اور ندا محمد ندیم کے وارنٹ 9 ستمبر 2025 کو جاری کئے گئے تھے۔
آئی سی سی کے مطابق چاروں طالبان رہنماؤں پر انسانیت کے خلاف صنفی اور سیاسی بنیادوں پر ظلم و ستم کے جرم میں ذمہ داری عائد ہوتی ہے، خواتین اور لڑکیوں کو منظم طور پر بنیادی حقوق اور آزادیوں سے محروم کرنے کے شواہد موجود ہیں۔
عدالت کے مطابق افغان خواتین اور لڑکیوں کو تعلیم، نقل و حرکت، اظہار اور خاندانی زندگی سمیت بنیادی حقوق سے محروم کیا گیا، مبینہ جرائم 15 اگست 2021 سے کم از کم 20 جنوری 2025 تک جاری رہے۔
آئی سی سی کے مطابق طالبان پالیسی سے منسلک مبینہ مظالم میں قتل، قید، تشدد، ریپ اور جبری گمشدگیاں بھی شامل ہیں جبکہ خواتین اور لڑکیوں کی حمایت کرنے والوں کو بھی سیاسی مخالف سمجھ کر نشانہ بنایا گیا۔
عدالت کے مطابق وارنٹس کو عوامی کرنے کا مقصد مزید جرائم روکنا اور عالمی تعاون بڑھانا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments