دوسرے بین الاقوامی مقابلۂ حسنِ قرأت کا کل سےآغاز، ممتاز قراء کی پاکستان آمد شروع

اسلام آباد: (دنیا نیوز) دوسرے بین الاقوامی مقابلۂ حسنِ قرأت میں شرکت کیلئے دنیا بھر سے ممتاز قراء اور ججز کی پاکستان آمد شروع ہوگئی، پاکستان سمیت 32 ممالک کے قراء 3 روزہ مقابلے میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے۔

مقابلے میں شرکت کیلئے ایران اور مصر سے تعلق رکھنے والے ججز بھی پاکستان پہنچ گئے ہیں، جبکہ کیمرون، ٹوگو، موزمبیق اور ازبکستان کے قراء گزشتہ شب اسلام آباد پہنچے۔

آج جرمنی، اردن، الجزائر، عراق، لیبیا، ترکیہ، تیونس، آئیوری کوسٹ، مصر، تنزانیہ، گیمبیا اور نائجیریا کے قراء بھی پاکستان پہنچ گئے، قطر، مراکش اور فرانس سے تعلق رکھنے والے قراء کی آمد بھی ہوگئی ہے۔

دوسرے بین الاقوامی مقابلۂ حسنِ قرأت کا انعقاد 24 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں ہوگا، جس میں دنیا بھر کے ممتاز قراء فنِ قرأت میں اپنی مہارت اور صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے۔

معروف عالمی قاری سید صداقت علی مقابلے کے چیف جج ہوں گے، جبکہ دیگر ممالک سے آنے والے قراء کی آمد کا سلسلہ آج رات تک جاری رہے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...