بانی پی ٹی آئی کے کزن قاسم زمان کی 30 روزہ نظر بندی کے احکامات جاری
راولپنڈی:(دنیا نیوز) بانی پی ٹی آئی عمران خان کے کزن قاسم زمان کی 30 روزہ نظر بندی کے احکامات جاری کردیئے گئے۔
ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کیپٹن (ر) ندیم ناصر نے قاسم زمان کی نظر بندی کے احکامات 3 ایم پی او کے تحت جاری کیے، جبکہ یہ کارروائی سی پی او راولپنڈی کی درخواست پر کی گئی۔
حکم نامے کے مطابق تھانہ صدر بیرونی کے ایس ایچ او کی رپورٹ میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ قاسم زمان غیر قانونی اجتماعات، تقاریر اور ممنوعہ سرگرمیوں کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں، ڈسٹرکٹ انٹیلیجنس کمیٹی نے بھی پولیس کی رپورٹ سے اتفاق کیا۔
پولیس نے قاسم زمان کو اڈیالہ جیل حکام کے حوالے کردیا ہے جب کہ انہیں اٹک جیل منتقل کیے جانے کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے، آج ہی قاسم زمان کو راولپنڈی میں پولیس نے حراست میں لیا تھا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments