راولپنڈی: سی سی ڈی کیساتھ مقابلے میں دو اجرتی قاتل مارے گئے

راولپنڈی: (دنیا نیوز) سی سی ڈی کیساتھ مقابلے میں دو اجرتی قاتل مارے گئے۔

پولیس حکام نے بتایا کہ ملزمان پنجاب اور کے پی میں کرایے کے قاتلوں کا بڑا نیٹ ورک چلاتے تھے، ملزمان کی موجودگی کی اطلاع پر سی سی ڈی اٹک کی ٹیم فقیر آباد کے علاقے میں موجود تھی۔

ملزمان نے سی سی ڈی کی ٹیم پر اندھا دھند فائرنگ کر دی، فائرنگ کے تبادلے میں دونوں ملزم موقع پر مارے گئے جبکہ ان کے ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

ذرائع سی سی ڈی کے مطابق مارے جانے والے ملزمان کی شناخت طاہر زمان اور اعجاز آفریدی سے ہوئی ہے، ملزمان اپنے ہی ساتھیوں کی گولیاں لگنے سے ہلاک ہوگئے۔

سی سی ڈی حکام نے بتایا کہ گینگ کا سرغنہ شاہ سعود عرف یار جی چند دن قبل سی سی ڈی اٹک کے ساتھ مقابلہ میں مارا گیا تھا، گینگ نے دو کروڑ روپے سپاری لیکر عاطف نیاز اورعبد الشکور کو قتل کیا تھا۔

حکام نے مزید بتایا کہ فرار ہونے والے ملزموں کی تلاش کیلئے سی سی ڈی نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا، مارے گئے ملزمان کی نعشیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال اٹک منتقل کر دی گئیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...