12 سال بعد پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب اور پہلا میچ پشاور میں ہوگا، محسن نقوی

پشاور: (دنیا نیوز) چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے تصدیق کر دی ہے کہ ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 2027 کے میچز کا انعقاد پشاور میں بھی ہوگا۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پشاور اور خیبرپختونخوا کے لوگوں کو مبارک ہو، جنوری کے تیسرے ہفتے میں تین ٹیموں کا ٹی 20 مقابلہ بھی پشاور میں کرائیں گے۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پشاور کے فینز نے اس وقت کا بہت عرصے سے انتظار کیا ہے، پی ایس ایل کو پشاور لانے کا مقصد اس شہر کی پاکستان کرکٹ کے لیے دی گئی خدمات کا اعتراف کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ پشاور کے عوام اس لیگ کا خیرمقدم اسی جوش اور گرم جوشی سے کریں گے جس کے لیے وہ مشہور ہیں، کرکٹ کی بحالی کے لیے مزید اقدامات کریں گے، قبائلی اضلاع کے لیے بھی علیحدہ اکیڈمی بنا رہے ہیں۔

سی ای او پی ایس ایل سلمان نصیر کا کہنا تھا کہ یہ وہ لمحہ ہے جس کا لیگ، اور خاص طور پر پشاور کے شائقین بارہ سال سے انتظار کر رہے تھے۔ ایچ بی ایل پی ایس ایل 12 کے چھٹے وینیو کا اضافہ لیگ کی ترقی میں اہم قدم ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...