لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس کم ہو کر 155 پر آگیا: مریم اورنگزیب
لاہور: (دنیا نیوز) وسط نومبر کی شام لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس کم ہو کر 155 پر آگیا، سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نومبر کی شام درجہ حرارت میں کمی کے باوجود اے کیو آئی میں بہتری خوش آئند ہے۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ عالمی آلودگی رینکنگ میں لاہور کا نویں نمبر پر آنا ظاہر کرتا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی کے باوجود مقامی آلودگی کے ذرائع پر مؤثر کنٹرول کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ لاہور کا اے کیو آئی 155 پر آنا موسمیاتی بہتری، مسلسل مانیٹرنگ اور مختلف شعبوں میں انسداد سموگ اقدامات کے مثبت نتائج ہیں۔
سینئر وزیر پنجاب کا کہنا تھا کہ موسمی حالات کے باوجود اے کیو آئی میں بہتری اس بات کا اشارہ ہے کہ مقامی آلودگی پر قابو پانے کی حکمت عملی مؤثر ثابت ہو رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر ماحول دشمن سرگرمیوں کے خلاف کارروائیاں اور فیلڈ انفورسمنٹ بلا تعطل جاری ہے۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ سموگ کے خلاف جنگ میں حکومتی اقدامات کے ساتھ عوامی تعاون بھی ناگزیر ہے، صاف اور صحت مند پنجاب ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments