نوجوانوں میں صحت مند سرگرمیوں کے فروغ کیلئے فٹبال کپ کا شاندار انعقاد
کوئٹہ: (ویب ڈیسک) بلوچستان کے نوجوانوں میں صحت مند سرگرمیوں کے فروغ کیلئے فٹبال کپ کا شاندار انعقاد کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں چھٹے آل پاکستان وزیر اعلیٰ بلوچستان فٹبال گولڈ کپ میں شاندار مقابلے جاری ہیں۔
بلوچستان فٹبال گولڈ کپ میں ملک کے تمام صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کی ٹیمیں شریک ہیں۔
کوئٹہ میں جاری فٹبال گولڈ کپ میں ملک بھرکے نامور فٹبال کھلاڑیوں اور ہزاروں کی تعداد میں تماشائیوں نے شرکت کی۔
مہمان ٹیموں کے کھلاڑیوں نے انتظامات پر اعتماد کا اظہار کیا اور ٹورنامنٹ کو پاکستان کا بڑا اور اہم ٹورنامنٹ قرار دیا۔
محکمہ کھیل بلوچستان کے مطابق وزیر اعلیٰ بلوچستان فٹبال گولڈ کپ کے انعقاد کا مقصد نوجوانوں کو کھیلوں کے بہتر مواقع فراہم اور کھیلوں کے میدان آباد کرنا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments