پاناما میں 7.7 شدت کا زلزلہ، متعدد ممالک میں سونامی کی وارننگ جاری
پاناما سٹی: (دنیا نیوز) وسطی امریکی ملک پاناما میں 7.7 شدت کے زلزلے کے بعد متعدد ممالک میں سونامی کی وارننگ جاری کر دی گئی۔
امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کے بعد سونامی کی لہریں پاناما، چلی اور کولمبیا کے ساحلی علاقوں سے ٹکرا سکتی ہیں، کوسٹاریکا، ایکواڈور، پیرو، نکاراگوا، ایل سلواڈور اور میکسیکو میں بھی سونامی کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔
حکام کے مطابق زلزلے کی گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی، جس کے باعث پاناما کے 6 صوبوں میں بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق زلزلے کے بعد پاناما کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا، متاثرہ علاقوں میں صورتحال کی نگرانی جاری ہے، جبکہ ساحلی علاقوں کے رہائشیوں کو متعلقہ حکام کی ہدایات پر عمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments