جے یو آئی کی مرکزی کور کمیٹی کا اجلاس، سیاسی صورتحال پر غور

اسلام آباد: (دنیا نیوز) جمعیت علماء اسلام کی مرکزی کور کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس کی صدارت جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کی۔

اجلاس میں موجودہ سیاسی صورتحال کا باریک بینی سے جائزہ لیا گیا، شرکاء اجلاس نے اپوزیشن اور حکومت کے درمیان ہونے والے مذاکرات کے تمام پہلوؤں پر تفصیلی غور و خوض کیا۔

مولانا فضل الرحمان نے شرکاء اجلاس سے حالیہ دنوں میں اپوزیشن اور حکومتی رہنماؤں سے ہونے والی ملاقاتوں کی تفصیلات پر مشاورت کی۔

شرکاء اجلاس نے موجودہ سیاسی صورتحال کو افہام و تفہیم سے حل کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ملک کسی سیاسی کشمکش کا متحمل نہیں۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...