سعودی عرب اپنی سلامتی کے دفاع کا حق رکھتا ہے، سعودی مندوب عبدالعزیز الواصل

نیویارک: (دنیا نیوز) اقوام متحدہ میں سعودی عرب کے مندوب عبدالعزیز محمد الواصل نے سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب اپنی سرزمین اور شہریوں کی سلامتی کے دفاع کا حق رکھتا ہے اور اس مقصد کیلئے تمام ضروری اقدامات کرے گا۔

اپنے خطاب میں سعودی مندوب نے کہا کہ کسی دہشت گرد ملیشیا کی جانب سے خطے پر اپنی مرضی مسلط کرنے کی کوشش قابل قبول نہیں۔

انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ آزادانہ بحری آمدورفت یقینی بنانے کیلئے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔

عبدالعزیز محمد الواصل کا کہنا تھا کہ سعودی عرب نے ہمیشہ امن کو ترجیح دی ہے اور خطے میں استحکام کیلئے کوششیں جاری رکھی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...