حوثیوں کا خطرہ اب یمن کا اندرونی معاملہ نہیں رہا، یمنی مندوب
نیویارک: (دنیا نیوز) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے یمنی مندوب نے کہا ہے کہ حوثیوں کا خطرہ اب صرف یمن کا اندرونی معاملہ نہیں رہا بلکہ یہ عالمی امن و سلامتی کیلئے بھی خطرہ بن چکا ہے۔
یمنی مندوب نے سلامتی کونسل پر زور دیا کہ حوثیوں کو اسلحے اور مالی وسائل کی فراہمی روکنے کیلئے مؤثر اقدامات کیے جائیں تاکہ انہیں عالمی امن و سلامتی کیلئے خطرہ بننے سے روکا جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ سعودی عرب یمنی عوام، حکومت اور ریاستی اداروں کی مدد کر رہا ہے، حوثیوں کی کارروائیاں بند ہونے سے خطے میں حقیقی اور پائیدار امن کے قیام کی راہ ہموار ہوگی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments