مارچ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات اور تمام جائز مطالبات تسلیم ہونے تک جاری رہے گا: شوکت یوسفزئی
پشاور: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے صوبائی ترجمان شوکت یوسف زئی کا کہنا ہے مارچ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات سمیت تمام جائز مطالبات تسلیم ہونے تک جاری رہے گا۔
پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے صوبائی ترجمان شوکت یوسف زئی کا کہنا ہے کہ رواں سال بجٹ میں پولیس کے لئے 190 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں، سنا ہے مولانا صاحب سے ثالثی کے لیے رابطہ کیا گیا ہے۔
شوکت یوسفزئی نے کہا کہ مولانا صاحب ثالثی کے لئے آتے ہیں تو خیر مقدم کریں گے، گورنر راج کا مشورہ دینے والوں کی اپنی رال ٹپک رہی ہے گورنر نے صوبائی معاملات میں مداخلت کر کے اپنے حلف کی خلاف ورزی کی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments