مصر کی سعودی عرب کو حوثی حملوں کے تناظر میں ہر ممکن معاونت کی یقین دہانی
قاہرہ: (دنیا نیوز) مصر نے سعودی عرب کو حوثی حملوں کے تناظر میں ہر ممکن معاونت کی یقین دہانی کرا دی۔
مصری وزیر خارجہ بدر العاطی کا عباس عراقچی سے رابطہ ہوا، سعودی عرب پر حوثی حملے فوری روکنے پر زور دیا اور مصر نے امریکا اور ایران پر مذاکرات کی بحالی کے لئے بھی زور دیا۔
مصری وزیر خارجہ بدر العاطی نے کہا کہ سعودی عرب کی کسی بھی معاونت کی درخواست پر مثبت ردعمل دیں گے، سعودی سرزمین پر حوثی حملے ناقابل قبول ہیں۔
بدر العاطی نے کہا کہ سعودی عرب کی قومی سلامتی مصر اور پوری عرب دنیا کی سلامتی کا حصہ ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments