وزیراعلیٰ سندھ کو میر رضا کیس سے متعلق سیلڈ رپورٹ موصول
کراچی: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو میر رضا کیس سے متعلق سیلڈ رپورٹ موصول ہوگئی ہے، رپورٹ کی سفارشات پر عمل درآمد سے متعلق حتمی فیصلہ بھی صوبائی کابینہ کرے گی۔
ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق سندھ کابینہ کا اجلاس کل وزیراعلیٰ ہاؤس میں ہوگا، جہاں سیلڈ رپورٹ کھول کر کابینہ کے سامنے رکھی جائے گی، رپورٹ کا جائزہ لینے کے بعد اس پر عمل درآمد سے متعلق حتمی فیصلہ صوبائی کابینہ کرے گی۔
میر رضا کیس کے حوالے سے اس رپورٹ کو اہم قرار دیا جا رہا ہے، کیونکہ اس میں سامنے آنے والے نکات اور سفارشات آئندہ لائحہ عمل کے تعین میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔
تاہم رپورٹ کے مندرجات تاحال سامنے نہیں آئے، اس لئے یہ واضح نہیں کہ اس میں کن پہلوؤں پر روشنی ڈالی گئی ہے اور کن اقدامات کی سفارش کی گئی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments