امریکی صدر ٹرمپ کا سوشل میڈیا پوسٹس تک فوری رسائی فروخت کرنے کا فیصلہ

واشنگٹن: (دنیا نیوز) ٹرمپ نے سوشل میڈیا پوسٹس تک فوری رسائی فروخت کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل نے صدر کی پوسٹس تک تیز ترین رسائی فراہم کرنے کے لیے بلومبرگ اور وال سٹریٹ کی دو بڑی ٹریڈنگ کمپنیوں کو اپنی بامعاوضہ سروس میں شامل کر لیا ہے۔

رائٹرز کے مطابق اس سروس کے لیے ماہانہ فیس 60 ہزار سے ایک لاکھ ڈالر تک وصول کی جا رہی ہے، سروس سے فائدہ اٹھانے والی کمپنیوں میں مالیاتی معلومات فراہم کرنے والا ادارہ بلومبرگ اور ہائی فریکوئنسی ٹریڈنگ کرنے والی کمپنیاں سسکیوہانا انٹرنیشنل گروپ اور جمپ ٹریڈنگ شامل ہیں۔

یہ کمپنیاں خودکار کمپیوٹر سسٹمز کے ذریعے مالیاتی منڈیوں میں تیزی سے لین دین کرتی ہیں، ٹروتھ سوشل کی ’ٹروتھ اے پی آئی‘ سروس صارفین کو ٹرمپ کی پوسٹس عام صارفین کے مقابلے میں زیادہ تیزی سے فراہم کرتی ہے۔

کمپنی کے حکام کے مطابق یہ برتری 50 ملی سیکنڈ تک ہو سکتی ہے، مالیاتی منڈیوں میں یہ معمولی سا فرق بھی اہم ثابت ہو سکتا ہے کیونکہ امریکی صدر کے بیانات تیل، حصص اور دیگر مالیاتی اثاثوں کی قیمتوں میں فوری اتار چڑھاؤ پیدا کر سکتے ہیں۔

مثال کے طور پر اپریل میں ایران جنگ کے دوران جنگ بندی کے اعلان کے بعد تیل کے مستقبل کے سودوں کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی تھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...