حیدرآباد: دو گروپوں میں جھگڑے کے دوران فائرنگ، خاتون جاں بحق، ایک شخص زخمی

حیدرآباد: (دنیا نیوز) تھانہ حالی روڈ کی حدود میں دو گروپوں کے درمیان جھگڑے کے دوران فائرنگ سے ایک خاتون جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق ہونے والی خاتون کی شناخت 55 سالہ نجمہ میرانی کے نام سے ہوئی ہے، زخمی شخص کو طبی امداد کیلئے سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ایس ایس پی شاہزیب چاچڑ کے مطابق واقعے میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور ان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دونوں برادریوں کے درمیان کئی سال سے تنازع چلا آ رہا تھا، جس کے دوران پیش آنے والے جھگڑے نے فائرنگ کی صورت اختیار کر لی، واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...