متحدہ عرب امارات میں فجیرہ کے ساحل کے قریب زلزلے کے جھٹکے محسوس
دبئی: (دنیا نیوز) متحدہ عرب امارات کی ریاست فجیرہ کے ساحل کے قریب 2.3 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
امارات کے نیشنل سینٹر آف میٹرولوجی کے مطابق زلزلہ بدھ کے روز فجیرہ کے ساحلی علاقے کے قریب آیا، جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 2.3 ریکارڈ کی گئی۔
ادارے کے نیشنل سیسمک نیٹ ورک کے ذریعے زلزلے کی سرگرمی کی نگرانی کی گئی۔
اس سے قبل 16 اکتوبر کو بھی فجیرہ کے علاقے دبہ کے قریب 1.6 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا تھا، تاہم اس واقعے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی تھی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments