خانیوال: غیرت کے نام پر بیوی کو قتل کرنے والا ملزم مقابلے میں مارا گیا
خانیوال: (دنیا نیوز) غیرت کے نام پر اپنی ہیڈ نرس بیوی کو قتل کرنے والا ملزم سی سی ڈی کے ساتھ مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔
ملتان کا رہائشی ملزم معصوم ربانی چک نمبر 114 پندرہ ایل کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں مارا گیا، تھانہ صدر میاں چنوں کے علاقے پل 114 پندرہ ایل پر سی سی ڈی پولیس نے ناکہ لگا رکھا تھا، موٹرسائیکل سوار دو مشتبہ افراد کو رکنے کا اشارہ کیا۔
پولیس کے مطابق ملزمان نے رکنے کے بجائے سی سی ڈی اہلکاروں پر فائرنگ شروع کردی، سی سی ڈی پولیس کی جوابی فائرنگ میں ملزم معصوم ربانی اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔
مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ملزم کا ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، ہلاک ملزم معصوم ربانی نے مبینہ طور پر اپنی ہیڈ نرس بیوی کو غیرت کے نام پر تشدد کرکے قتل کیا تھا، فرار ہونے والے ملزم کی گرفتاری کے لئے پولیس نے سرچ آپریشن شروع کر دیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments