وزیر اعظم کی راشد بشیر اور اسد حنیف کو ضمنی الیکشن جیتنے پر مبارکباد

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف نے مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں راشد بشیر ورک اور اسد حنیف کو کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔

اپنے بیان میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عوام نے ترقی، خوشحالی اور عوامی خدمت کے ایجنڈے پر اعتماد کیا، کامیابی نواز شریف کی قیادت، کارکنوں کی محنت اور عوامی حمایت کا نتیجہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی کاوشیں کامیابی میں اہم کردار رکھتی ہیں، خدمت، ترقی اور خوشحالی کا سفر مزید تیز کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 77 اور پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 203 کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ (ن) نے میدان مار لیا ہے۔

غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق گوجرانوالہ میں حلقہ این اے 77 کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ کے امیدوار راشد بشیر ورک کامیاب قرار پائے ہیں، جبکہ حلقہ پی پی 203 سے ن لیگی امیدوار اسد حنیف جٹ 41 ہزار 245 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...