مزارِ اقبال پر گارڈز تبدیلی کی پروقار تقریب، پاک بحریہ نے فرائض سنبھال لیے
لاہور: (دنیا نیوز) لاہور میں مزار اقبال پر گارڈز تبدیلی کی پروقار تقریب ہوئی، پاک بحریہ کےدستے نے مزار اقبال پر اعزازی گارڈز کے فرائض سنبھال لیے۔
پاکستان نیوی کے سٹیشن کمانڈر لاہورکموڈور مصباح الامین نے مزار اقبال پرپھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔
مہمان خصوصی نے پاکستان رینجرز اور بحریہ کے دستوں کا معائنہ کیا اور مزار اقبال پرمہمانوں کی کتاب میں تاثرات قلمبند کیے۔
علاوہ ازیں صدر مملکت آصف علی زرداری نے یوم اقبال کے موقع پر پیغام میں کہا ہے کہ علامہ اقبال کے کلام نے برصغیر کےمسلمانوں کو مستقبل کا فیصلہ خود کرنے کی طاقت کا احساس دلایا۔
آصف علی زرداری نے کہا کہ علامہ اقبال نے برصغیر کے مسلمانوں کی امنگوں کو فکری رہنمائی دی، علامہ اقبال کی شاعری میں آزادی، باعزت زندگی کے حصول کی جدوجہد کا پیغام ہے۔
صدر مملکت نے کہا کہ علامہ اقبال کی شاعری نے استحصال کے خلاف آواز اٹھائی، علامہ اقبال کی شاعری نے غریبوں کو حقوق اور مقام کااحساس دلایا، ان کی شاعری نے محنت کرنے والوں کی عزت و وقار کو اہمیت دی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments