بلوچستان میں ٹرین سروس مرمتی کام کے باعث ایک روز کیلئے معطل
کوئٹہ: (دنیا نیوز) بلوچستان میں ٹرین سروس ایک روز کیلئے معطل کر دی گئی۔
ریلوے حکام کے مطابق ضروری مرمتی کاموں کے سلسلے میں ٹرین آپریشن معطل کیا گیا، آج کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس منسوخ، جبکہ پشاور سے کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس کو جیکب آباد تک محدود کر دیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ سریاب اور کچلاک کے درمیان چلنے والی جناح پیپلز ٹرین کو بھی معطل کر دیا گیا۔
ریلوے حکام کے مطابق مسافروں کو ٹکٹوں کی رقم واپس کر دی جائے گی، ٹرین سروس کی اچانک معطلی سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments