پنجگور کے رہائشی کا خودکش بمبار بہن کے فتنہ الہندوستان سے وابستگی پر اعلانِ لاتعلقی
نجگور: (دنیا نیوز) پنجگور کے رہائشی غلام نبی نے خودکش بمبار بہن کے فتنہ الہندوستان سے وابستگی پر مکمل لاتعلقی کا اعلان کردیا۔
بلوچستان کے غیور عوام کا فتنہ الہندوستان( بی ایل اے) کے دہشت گردوں سے مسلسل لاتعلقی اور بیزاری کا اظہار کرنے کا سلسلہ جاری ہے، اس حوالے سے پنجگور کے رہائشی غلام نبی نے بہن صورت کی فتنۃ الہندوستان میں شمولیت پر لاتعلقی اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
غلام نبی کا کہنا تھا کہ صورت اپنی دوستوں کے ہمراہ فتنہ الہندوستان کے بہکاوے میں آکر پہاڑوں پر جا چکی ہے۔ کالعدم تنظیمیں معصوم بلوچ بیٹیوں کو گمراہ کرکے اپنے مذموم مقاصد کے لیے خودکش بمبار کے طور پر استعمال کرتی ہیں۔
انہوں نے فتنہ الہندوستان سے وابستہ اپنی بہن سے گمراہی کا راستہ چھوڑ کر واپس قومی دھارے میں شامل ہونے کی اپیل بھی کی ہے۔ پنجگور کے رہائشی غلام نبی نے بلوچستان میں دہشتگردی کرنے والی فتنۃ الہندوستان سے بیزاری کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان سے وفاداری کا عہد بھی کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments