فیصل آباد: 5 افراد کا ڈنڈوں اور بلے سے تشدد، 12 سالہ لڑکا جاں بحق
فیصل آباد: (ویب ڈیسک) فیصل آباد کے علاقے غلام محمد آباد میں معمولی جھگڑے پر تشدد سے 12 سالہ لڑکا جاں بحق ہو گیا۔
پولیس حکام کے مطابق 5 افراد نے ڈنڈوں اور کرکٹ بیٹ سے لڑکے کو تشدد کا نشانہ بنایا۔
حکام نے بتایا ہے کہ زخمی لڑکے کو الائیڈ اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
پولیس کے مطابق ملزمان فرار ہو گئے ہیں جبکہ 2 نامزد سمیت 5 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments