ملک میں فضائی آلودگی کی صورتحال تشویشناک، رحیم یار خان سرفہرست

اسلام آباد: (دنیا نیوز) فضائی آلودگی کی صورتحال بدستور تشویشناک ہے ، رحیم یار خان 183 اے کیو آئی کے ساتھ سرفہرست جب کہ کراچی چھٹے اور لاہور آٹھویں نمبر پر آگیا۔

ملک کے مختلف شہروں میں فضائی آلودگی کی سطح میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے باعث شہریوں کو صحت کے حوالے سے مشکلات کا سامنا ہے۔

فضائی آلودگی کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رحیم یار خان 183 ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی) کے ساتھ آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر ہے، جبکہ ڈیرہ غازی خان 180 اے کیو آئی کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ کراچی میں فضائی آلودگی کا انڈیکس 167 ریکارڈ کیا گیا، جس کے ساتھ شہر چھٹے نمبر پر ہے، ملتان میں اے کیو آئی 155، بہاولپور میں 144 جبکہ لاہور میں 112 ریکارڈ کیا گیا، لاہور 112 اے کیو آئی کے ساتھ آلودہ شہروں کی فہرست میں آٹھویں نمبر پر ہے۔

دوسری جانب ماہرین کا کہنا تھا  فضائی آلودگی میں اضافے سے سانس، آنکھوں اور گلے کی بیماریوں سمیت دیگر طبی مسائل جنم لے سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شہریوں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ آلودگی کے زیادہ اوقات میں غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نکلنے سے گریز کریں، ماسک کا استعمال کریں اور بالخصوص بچے، بزرگ اور سانس کے امراض میں مبتلا افراد احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...