شاہ سلمان کا نئی عسکری تقرریوں کا شاہی فرمان جاری، اہم عہدوں پر تبدیلیاں
ریاض: (دنیا نیوز) خادم الحرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے سعودی عرب میں نئی عسکری تقرریوں سے متعلق شاہی فرمان جاری کردیا۔
شاہی فرمان کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل فہد السلمان کو وزیر دفاع کا عسکری امور کا مشیر مقرر کردیا گیا ہے۔
شاہی فرمان میں کہا گیا ہے کہ جنرل فیاض الرویلی کو ان کے موجودہ عہدے کے ساتھ کمانڈر جوائنٹ فورسز کی اضافی ذمہ داریاں بھی سونپ دی گئی ہیں۔
جنرل فیاض الرویلی اپنے موجودہ عہدے پر برقرار رہتے ہوئے نئی ذمہ داریاں بھی انجام دیں گے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments