مصنوعی ذہانت کو قابو کرنے میں ناکامی پر اوپن اے آئی کیخلاف مقدمہ

کیلیفورنیا: (ویب ڈیسک) امریکا کی ریاست کیلیفورنیا نے اوپن اے آئی کے خلاف مقدمہ کر دیا۔

درخواست میں موقف اختیار کیا کہ اوپن اے آئی انتہائی طاقتور مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی کو قابو کرنے میں ناکام رہی ہے، چیٹ جی پی ٹی کی مالک کمپنی نے حفاظتی اقدامات کے بغیر جدید اے آئی ماڈلز بنا کر عوام کو گمراہ کیا اور انہیں خطرے میں ڈالا۔

اوپن اے آئی کے ترجمان نے کیلیفورنیا کے اٹارنی جنرل کے دعویٰ پر ردعمل میں کہا کہ معاملے پر صرف اوپن اے آئی کو نشانہ بنانا درست نہیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ میکانکی لحاظ سے غلط سرگرمیوں کو سمجھنے اور انہیں درست کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...