ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں 9 ٹیموں کو برقرار رکھنے کا فیصلہ، کرکٹ ویب سائٹ

دبئی: (ویب ڈیسک) ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں ٹیموں کے اضافے کا امکان مسترد ہوگیا، چیمپئن شپ کےلیے بدستور 9 ٹیموں کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق 2029 تک ڈبلیو ٹی سی میں 9 ٹیمیں ہی رہیں گی۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ ڈبلیو ٹی سی میں افغانستان، آئرلینڈ اور زمبابوے کو شامل کرنے کی تجاویز تھیں۔

تاہم رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ 2029 سے 2031 کے ایف ٹی پی میں نئی ٹیموں کی شمولیت پر نظر ثانی ہوگی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...