یوکرین جنگ کے خاتمے کیلئے امریکا، یورپ اور کیف کے درمیان نئے سفارتی رابطے

کیف: (دنیا نیوز) یوکرین کے صدر زیلنسکی کا امریکی اور یورپی نمائندوں سے نئے مذاکرات کا انکشاف ہوا ہے۔

یوکرینی صدر زیلنسکی نے کہا کہ امریکی ایلچی اسٹیو وٹکوف، جیرڈ کشنر اور یورپی نمائندوں سے آن لائن بات چیت ہوئی، فرانس، جرمنی، برطانیہ، اٹلی اور پولینڈ کے نمائندوں نے بھی مذاکرات میں شرکت کی۔

صدر زیلنسکی نے بتایا کہ مذاکرات آسان نہیں تھے تاہم مزید بات چیت پر اتفاق ہوا، برلن میں مذاکرات کا اگلا دور منعقد کرنے پر اتفاق کیا گیا، یوکرین کے حامی ممالک کے اتحاد کے ساتھ ملاقات بھی طے پا گئی۔

انہوں نے مزید کہاکہ شمالی کوریا روس کو ہر ماہ درجنوں بیلسٹک میزائل فراہم کر رہا ہے، انٹیلی جنس اطلاعات کے مطابق روس آج یا کل یوکرین پر بڑا حملہ کر سکتا ہے۔

یوکرینی صدر نے مزید بتایاکہ روسی حملوں کا خطرہ برقرار ہے، یوکرین کو بڑے حملے کا خدشہ ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...