امیر تبلیغی جماعت مولانا نذر الرحمان کی نماز جنازہ ادا

رائیونڈ: (دنیا نیوز) امیر تبلیغی جماعت مولانا نذر الرحمان کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی، نماز جنازہ بعد از نماز عشاء رائیونڈ تبلیغی اجتماع میں ادا کی گئی۔

نماز جنازہ میں مذہبی، سیاسی اور سماجی شخصیات سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے امیر تبلیغی جماعت مولانا نذر الرحمٰن کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندان اور تبلیغی جماعت کے اکابرین کے ساتھ دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کی۔

محسن نقوی نے مولانا نذر الرحمٰن کی دین اسلام کی تبلیغ کے خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ مولانا نذر الرحمٰن نے دین اسلام کی تبلیغ کے لیے گراں قدر خدمات انجام دیں، امیر تبلیغی جماعت مولانا نذر الرحمٰن کی دین اسلام کے لیے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...