سندھ حکومت صوبوں سے متعلق اپنے مؤقف پر قائم ہے: شرجیل میمن
کراچی: (دنیا نیوز) وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ حکومت صوبوں سے متعلق اپنے مؤقف پر قائم، آئین میں صوبے بنانے کا طریقہ کار موجود ہے۔
وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ریفرنڈم کی آئین میں کوئی قانونی حیثیت نہیں، آئین کی رو سے جہاں صوبہ بننا ہے وہاں کی اسمبلی اکثریت سے فیصلہ کرے گی، نئے صوبوں پر وزیراعظم کا ابھی تک کوئی بیان نہیں آیا۔
شرجیل میمن نے کہا کہ صوبوں کے معاملے پر کفر کے فتوے نہیں دینے چاہئیں، ایک وفاقی وزیر نے ریفرنڈم کا کہا کل کوئی کہے گا فال نکال لیں، کوئی کہے گا ٹاس کرلیں، معاملات سڑکوں پر نہیں، آئین اور قانون کے مطابق حل ہوں گے۔
سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ لوگ مرتے تھے اور مصطفیٰ کمال اس کا دفاع کرتے تھے، متحدہ کان کھول کر سن لے دوبارہ دہشت گردی نہیں کرنے دیں گے، یہ لوگ ٹی وی پر بیٹھ کر سانحہ 12 مئی کا دفاع کرتے تھے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments