چترال: پاک فوج اور فرنٹیئر کور کے زیر اہتمام فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

چترال: (دنیا نیوز) چترال میں پاک فوج اور فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا کے زیر اہتمام مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔

میڈیکل کیمپ میں مختلف شعبہ جات کے ماہر ڈاکٹروں نے 873 مریضوں کا طبی معائنہ کیا اور انہیں مفت ادویات اور طبی مشاورت فراہم کی۔

کیمپ سے مجموعی طور پر 205 مرد، 523 خواتین اور 135 بچوں نے طبی سہولیات سے استفادہ کیا، پاک فوج اور فرنٹیئر کور کی جانب سے اس موقع پر 7 لاکھ 20 ہزار روپے مالیت کی مفت ادویات بھی تقسیم کی گئیں۔

فری میڈیکل کیمپ کے دوران مریضوں کے 84 الٹراساؤنڈ، 162 لیبارٹری ٹیسٹ، 28 ایکسرے اور 69 ای سی جی کیے گئے، خواتین اور بچوں کو خصوصی طبی توجہ دی گئی، جبکہ بریسٹ کینسر، ذاتی صفائی اور مختلف بیماریوں سے بچاؤ کے حوالے سے آگاہی بھی فراہم کی گئی۔

مقامی آبادی نے پاک فوج اور فرنٹیئر کور کے اس اقدام کو صحتِ عامہ اور عوامی فلاح کے لیے قابلِ ستائش قرار دیا ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...