خیبرپختونخوا سے متعلق پانچ آرڈیننسز کے اجرا کی تیاری، وفاق نے سمری منظور کر لی
اسلام آباد: (دنیا نیوز) خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد صوبے سے متعلق پانچ آرڈیننسز جاری کرنے کی تیاری مکمل کر لی گئی۔
منظور شدہ آرڈیننسز میں صوبائی اسمبلی کے اختیارات، سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کی تنخواہوں، الاؤنسز اور مراعات سمیت خصوصی اقدامات سے متعلق قانونی ترامیم شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق گورنر خیبرپختونخوا نے آرڈیننسز کی منظوری کے بعد انہیں اجرا کے لیے صدر مملکت آصف علی زرداری کو ارسال کر دیا ہے، صدر مملکت کی جانب سے ان آرڈیننسز کے جلد اجرا کا امکان ہے۔
منظورشدہ آرڈیننسز میں خیبرپختونخوا اسپیشل انیشی ایٹوز آرڈیننس 2026، خیبرپختونخوا اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر (تنخواہیں، الاؤنسز اور مراعات) آرڈیننس 2026 اور خیبرپختونخوا سوسائٹیز (رجسٹریشن) ترمیمی آرڈیننس 2026 شامل ہیں۔
اس کےعلاوہ خیبرپختونخوا صوبائی اسمبلی (اختیارات، استثنیٰ اور مراعات) آرڈیننس 2026 اور خصوصی اقدامات سے متعلق نامزد اضلاع کے لیے آرڈیننس بھی منظوری پانے والوں میں شامل ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments