نئے صوبوں کے قیام کیلئے عوامی رائے لینے میں کوئی حرج نہیں: بیرسٹرعقیل ملک

اسلام آباد:(دنیا نیوز) وزیر مملکت برائے قانون بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ نئے صوبوں کے قیام کے لیے عوامی رائے لینے میں کوئی حرج نہیں، آئین ریفرنڈم سے نہیں روکتا۔

پروگرام ’’ٹونائٹ ود ثمر عباس‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ اگر ریفرنڈم ہوتا ہے تو اس کا انتخابات پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ نئے صوبے بننے چاہئیں تاکہ بہتر گورننس ممکن ہو، تاہم کسی بھی آئینی ترمیم کے لیے پارلیمنٹ میں دو تہائی اکثریت درکار ہوتی ہے، اگر آئینی ترمیم کرنا ہے تو یہ کام پارلیمنٹ نے ہی کرنا ہے۔

بیرسٹر عقیل ملک کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف بھی اپنی پوزیشن واضح کر چکی ہے کہ نئے صوبوں کا قیام اس کے منشور کا حصہ ہے، جبکہ تحریک انصاف پہلے ہی صوبوں میں اپنا حق رکھتی ہے۔

وزیر مملکت برائے قانون نے کہا کہ اتحادی جماعتوں کے درمیان ملاقاتوں کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ اتحادیوں کی ملاقاتیں ہوتی رہتی ہیں جن میں مختلف امور زیر بحث آتے ہیں۔ ان ملاقاتوں کا مقصد باہمی مشاورت سے معاملات حل کرنا ہوتا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ حکومت اتحادیوں کی حکومت ہے اور پیپلزپارٹی اس کی بڑی اتحادی جماعت ہے، مختلف معاملات پر پیپلزپارٹی کو اعتماد میں لیا جاتا ہے اور مشاورت کے بعد آگے بڑھا جاتا ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...