سی ٹی ڈی اور ضلعی پولیس کی مشترکہ کارروائی میں تین دہشت گرد ہلاک

کوہاٹ: (دنیا نیوز) سی ٹی ڈی اور ضلعی پولیس کی مشترکہ کارروائی، فائرنگ کے تبادلے میں تین دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق کوہاٹ ریجن میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ ( اور ڈسٹرکٹ پولیس نے مشترکہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن  کارروائی تھانہ ایم آر ایس کی حدود میں بازید خیل روڈ پر منکارہ پہاڑی کے قریب شام ساڑھے چھ بجے کی گئی۔

پولیس کا کہنا تھا کہ ہلاک دہشت گردوں میں کوہاٹ کا رہائشی عبدالحئی اور شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل کا رہائشی عبدالرشید ولد نور محمد خان شامل ہیں، جبکہ تیسرے دہشت گرد کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

 حکام نے بتایا کہ ہلاک دہشت گرد عبدالحئی کوہاٹ پولیس لائنز پر خودکش حملے کا ماسٹر مائنڈ تھا اور بلی ٹنگ بینک ڈکیتی کے مقدمے میں بھی مطلوب تھا، ہلاک ہونے والا دوسرا دہشت گرد عبدالرشید بھی بلی ٹنگ بینک ڈکیتی میں مطلوب تھا۔

دوسری جانب پولیس نے مزید بتایا کہ ہلاک دہشت گردوں کا تعلق اتحاد المجاہدین پاکستان سے تھا، کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے قبضے سے تین ایس ایم جیز اور نو میگزین بھی برآمد کیے گئے ہیں، فرار ہونے والے دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...